google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب پولیس، کسٹم انٹیلی جنس ، رینجرز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

پنجاب پولیس، کسٹم انٹیلی جنس ، رینجرز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے حکم پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کے کپڑے کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کرنے پر پنجاب پولیس، کسٹم انٹیلی جنس ، رینجرز کے13افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جن افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے ان میں محمد رمضان ، انسپکٹر کسٹم انفورسمنٹ سیل سرائے مہاجر تحصیل و ضلع بھکر، انسپکٹر سید عمران حیدر ، ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد، عاطف شہزاد ، اے ایس آئی انچارج پنجاب پولیس اٹک خورد چیک پوسٹ، رانا سید رسول، حوالدار کسٹم انفورسمنٹ سیل سرائے مہاجر ضلع بھکر، رائے محمد شہباز کھرل ، حوالدار کسٹم انٹیلی جنس سیل سرائے مہاجر، جمشید اقبال ، ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پویس چیک پوسٹ اٹک خورد، احمد نواز ہیڈ کانسٹیبل این ڈی انچارج اٹک ٹو چیک پوسٹ پنجاب پولیس، ذیشان علی، ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس ، اٹک خورد چیک پوسٹ، اتلس خان ، کانسٹیبل اٹک خورد چیک پوسٹ، رشید احمد ، کانسٹیبل /نائب محرر پولیس سٹیشن اٹک خورد، محمد عرفان ، سپاہی کسٹم انٹیلی جنس ڈسٹرکٹ فیصل آباد، محمد وقاص ، سپاہی کسٹم انٹیلی جنس ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور جہانزیب ، ڈی ایس آر رینجرز ،شہید عبدالجبار عباسی رینجرز چیک پوسٹ جمالی بائی پاس جیکب آباد شامل ہیں ۔

افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت افغانستان کے لئے 2.5ارب ڈالر کا اعلی کوالٹی کا کپڑا درآمد کیا جاتا ہے جس کی ادائیگیاں پاکستان سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی جاتی ہیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

14 آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی معاہدوں کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری …