منگل , دسمبر 2 2025

نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔

نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے۔

دوسری طرف ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب ٹریفک پولیس کے ایک دن میں 63 ہزار چالان

پنجاب ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 گاڑیوں …