منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ، 22 رنز پر 2کھلاڑی آئوٹ

پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار، 22 رنز پر 2 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ، دونوں اوپنر آئوٹ ، صائم صفر پر جبکہ فخر زمان نے ایک رنز بنایا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور فخرزمان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں حسن علی کی بہت عرصے بعد کم بیک ہوا ہے۔

قومی اسکواڈ


سلمان علی آغا (کپتان)، فخرزمان ، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حارث رف اور ابراراحمد شامل ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

قذافی اسٹیڈیم ٹیسٹ کے لیے ٹیم پُرعزم: شان مسعود

“پاکستانی پچز چیلنج ہیں، شکایت نہیں”: جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم پاکستان ٹیسٹ کرکٹ …