جمعرات , دسمبر 18 2025

عثمان مختار کا ڈرامہ سیریل ’پامال‘ کو جذباتی الوداع

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور فلم میکر عثمان مختار نے مقبول ڈرامہ سیریل پامال کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا ہے، جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

عثمان مختار نے ڈرامہ پامال میں ضدی شوہر رضا کا کردار نبھایا، جو کہانی کے دوران کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر زندگی کی جنگ ہارتا ہے۔ رضا کے خوف، تکلیف اور جذبات کو عثمان مختار نے نہایت گہرائی اور حقیقت کے ساتھ پیش کیا، جس نے ناظرین کو متاثر کیا۔

حال ہی میں عثمان مختار نے انسٹاگرام پر ایک الوداعی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے کردار رضا کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈرامے کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ رضا کا کردار ان کے لیے ایک یادگار سفر رہا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں ساتھی اداکارہ صبا قمر کی بھی خصوصی تعریف کی، جنہوں نے ڈرامے میں مالکہ کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالکہ کے بغیر رضا کا کردار مکمل نہیں ہو سکتا تھا اور صبا قمر نے اس کردار کو بھرپور طاقت اور مہارت کے ساتھ نبھایا۔

اداکار نے ڈرامے کے ہدایتکار خضر ادریس، سینماٹوگرافر علی احمد بودلہ، مصنفہ زنجبیل عاصم شاہ اور پامال کی پوری کاسٹ اور کریو کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی محنت اور تخلیقی وژن نے اس کہانی کو زندگی بخشی۔

عثمان مختار نے کہا کہ وہ اس کردار پر اعتماد کرنے اور ایک مضبوط کہانی کا حصہ بنانے پر شکر گزار ہیں۔ شائقین کی جانب سے بھی ان کی اداکاری کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ پامال کو حالیہ عرصے کے نمایاں ڈراموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

یو اے ای کی پاکستانیوں کے ویزا نظام میں بڑی تبدیلیاں متعارف

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل سفارتی مشاورت کے بعد ویزا پالیسی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے