منگل , دسمبر 16 2025

عثمان مختار کا ڈرامہ ‘پامال’ میں رومانوی سینز کرنے سے انکار

گرین انٹرٹینمنٹ کے پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل ‘پامال’ کے ڈائریکٹر خضر ادریس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عثمان مختار ڈرامے میں رومانوی سینز کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے اور ابتدا میں ان سینز سے انکار بھی کر دیا تھا۔

فیووشیا میگزین کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں خضر ادریس نے بتایا کہ “ڈرامے میں کچھ رومانوی سینز تھے جنہیں عثمان کرنے سے گریزاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ میرے لیے مشکل ہے، براہ مہربانی اسے تبدیل کر دیں۔’ بعد میں ہم نے انہیں قائل کیا اور انہوں نے اچھے انداز میں ادا کیے، مگر جب بھی ایسے سینز آتے تو وہ ہچکچاتے۔

عثمان کہتے تھے کہ ‘میں ان اداکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو سکرین پر رومانس کرتے ہیں، یہ واقعی مشکل کام ہے۔’

“ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ انہوں نے شادی شدہ جوڑے کے درمیان قابل یقین اور relatable سینز فلمائے ہیں۔ ہسپتال کے سین کو بھی improvisation کے ساتھ شوٹ کیا گیا تاکہ کرداروں کی جدائی اور لڑائی کے بعد جذبات کو بہتر طور پر دکھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ ‘پمال’ زنجبیل عاصم شاہ کی تحریر کردہ اور خضر ادریس کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ہے جسے تحریم چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے۔

کہانی ایک مصنفہ ملیکہ (صبا قمر) کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے پہلے اور بعد میں سخت زندگی گزار چکی ہے اور اب شوہر کی بیماری کے باعث مالی بحران کا شکار ہے۔

ڈرامے کے ایپی سوڈ 12 میں عثمان مختار اور صبا قمر کے درمیان bold سینز پیش کیے گئے تھے جن پر سوشل میڈیا پر شدید عوامی تنقید ہوئی۔

ناظرین کا کہنا تھا کہ ملیکہ اور رضا کے درمیان یہ سینز فیملی کے ساتھ دیکھنے کے لیے uncomfortable تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن نوٹیفکیشن معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجارتی اور ریئل اسٹیٹ تنظیموں کے شدید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے