بدھ , اکتوبر 15 2025

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ

پنجاب میں طلبا اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،

میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔

طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کی سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے تمام سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کی ہدایت دے دی …