google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب 95: دلجیت دوسانجھ کی فلم پر انڈیا میں پابندی - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

پنجاب 95: دلجیت دوسانجھ کی فلم پر انڈیا میں پابندی

گلوکار دلجیت دوسانجھ کی متنازع فلم پنجاب 95 بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود 7 فروری 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پنجاب 95 کو رونی اسکرین والا کے بینر آر ایس وی پی موویز نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ ہدایتکار ہنی تریہان ہیں۔

یہ فلم انسانی حقوق کے علمبردار جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جو 1984 سے 1994 کے دوران پنجاب میں ہزاروں نامعلوم لاشوں کی اجتماعی تدفین کی تحقیقات میں مصروف رہے۔

جسونت سنگھ 1995 میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے، اور بعد میں ان کے اغوا اور قتل کے الزام میں چار پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا۔

2007 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ملزمان کی ابتدائی سات سال کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

دلجیت نے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر کہا، “یہ فلم انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، اور اس میں سے کوئی منظر ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم خوش ہیں کہ دنیا بھر کے شائقین اس فلم کو دیکھ سکیں گے۔”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جا رہی، جس کی ممکنہ وجہ اس کی متنازع کہانی اور حساس موضوعات ہو سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …