بدھ , اکتوبر 15 2025

سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر وائرل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر بالی ووڈ کے سینئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہ لگا کہ تصویر اصلی ہے مگر بعد میں حقیقت معلوم ہوئی کہ کرینہ اور سیف کی یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

اداکار شتروگن سنہا نے سوشل میڈیا پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ساتھ ہی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

شتروگن سنہا نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاملے میں الزام تراشی سے گریز کیا جائے، پولیس کیس کو سلجھانے میں بہتر کام کر رہی ہے، کیس کو مزید الجھایا نہ جائے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب کی ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

5 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحان دیا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز …