google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 145رنز پرڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے ڈیون میئرز نے 33 اور شان ولیمز نے 31 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان آغا نے 3، فیصل اکرم اورصائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قومی ٹیم نے 146 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور ناقابل شکست  113 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے 32 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے