ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی استدعا منظور کرلی۔

پراسیکیوشن نے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کی، عدالت نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی کا ریمانڈ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28ستمبر کو احتجاج کی کال دینے پر مقدمہ درج ہے۔

بانی پی ٹی آئی پر کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پولیس پر پتھراؤ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …