google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے

خیبر پختونخوا سے آنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلوں کے شرکاء اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں،

جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔

 ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے،

جبکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور جناح ایونیو پر سیونتھ ایونیو کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

کارکن بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور سے ڈی چوک جانے پر اصرار کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمپلیکس چوک پر کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرُامن رہنے کا درس دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد میں مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

 پولیس کی جانب مظاہرین پر آنسو گیس سے شیلنگ کی جارہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ اور پتھراؤ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے