پیر , اکتوبر 13 2025

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ مارکس تبدیل

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی بی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، جبکہ گریس مارکس 3 کے بجائے 5 ہوں گے۔

اس سے قبل 30 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو 3 گریس مارکس دے کر پاس کردیا جاتا تھا، اب بی آئی سی سی کے فیصلے کے بعد کم از کم 35 نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو 5 گریس نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ آئی بی سی سی فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اساتذہ کے عالمی دن پر خراجِ تحسین: وزیراعظم کا پیغام اور معاشرے کی ذمہ داری

5 اکتوبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے …