منگل , جولائی 28 2026

گرلز کالجز و ہاسٹلز میں تعینات میل اسٹاف کی کیمرے سے نگرانی کا حکم

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نئی گائیڈ لائن کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گرلز کالجز، مخلوط تعلیمی اداروں، گرلز ہاسٹل میں صرف فی میل اسٹاف تعینات کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ناگزیر صورت میں تعینات کیے جانے والے مردوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے،

سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کوئی افسر کرے اور 30 دن کی فوٹیج کو محفوظ رکھا جائے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے اور طالبات کی حفاظت کے لیے تاریک جگہوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تعلیمی اداروں میں ہراسانی ناقابل برداشت

سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ دیتے …