google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلئے چین کی یونیورسٹی بھیجا جائے گا، وزیراعظم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلئے چین کی یونیورسٹی بھیجا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلئے چین کی یونیورسٹی بھیجا جائے گا، پاکستانی طلبا دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات میں پل کاکردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے شی آن میں یانگلنگ ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم شہبازشریف کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یائی ٹیک ڈیمانسٹریشن زون 2019میں صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر قائم ہوا تھا۔

وزیراعظم ڈیمانسٹریشن زون میں پاکستانی زرعی مصنوعات کے اسٹال پر بھی گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ  یانگلنگ کی زرعی یونیورسٹی میں 142طلبا زیرتعلیم ہیں جبکہ یونیورسٹی سے120طلبا فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

وزیراعطم نے مصنوعی روشنی کے ذریعے سبزیوں کی کاشت کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور یانگلنگ ایگریکلچر ہائی ٹیک انڈسٹریل اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کے معیار کوسراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نارتھ ویسٹ ایگریکلچرل اینڈ فارسٹری یونیورسٹی کاکیمپس پاکستان میں قائم کیا جائے گا، ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلئے چین کی یونیورسٹی بھیجیں گے، پاکستانی طلبا دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات میں پل کاکردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچ پرپاکستانی طلبا اورطالبات یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس جائیں گے، وزیراعظم نے چین میں پاکستانی سفیر کو چینی حکام سے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ادارے کے تجربات سے استفادہ کریں گے، حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زراعت میں جدت کیلئے کوشاں ہے، زرعی مصنوعات اور پراسیسنگ سے ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …