google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض نے دائر کی۔

درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے خلاف ہے، ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، قانون جلد بازی میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بن گیا ہے، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …