google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اٹلی میں میٹا پر 35 لاکھ یورو کا جرمانہ - UrduLead
جمعہ , اپریل 4 2025

اٹلی میں میٹا پر 35 لاکھ یورو کا جرمانہ

 اٹلی کی مسابقتی اتھارٹی نے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس کے ڈیٹا کے استعمال اور انتظام میں شفافیت کی کمی پر عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 35 لاکھ یورو (38 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔

اے جی سی ایم واچ ڈاگ نے کہا کہ یہ جرمانہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوںپر عائد کیا گیا ہے۔

اس نے ایک بیان میں کہاکہ میٹا انسٹاگرام پر رجسٹرڈ صارفین کو ویب کے ذریعے ان کے ذاتی ڈیٹا کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں فوری مطلع کرنے میں ناکام رہا۔

اس نے یہ بھی کہا کہ میٹا نے صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی معطلی کا درست طریقے سے انتظام نہیں کیا۔

واچ ڈاگ نے کہا کہ بالخصوص، میٹا نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ اس نے فیس بک اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیسے کیا، چاہے وہ خودکار یاانسانی جائزے کے نتیجے میں ہو،

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو معطلی کا مقابلہ کرنے کے امکان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی …