منگل , مارچ 17 2026

طارق بگٹی ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیے ہیں۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کے انخلا کی ضرورت نہیں

قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود …