google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی ٹریفک متاثر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی ٹریفک متاثر

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کا بیان سامنے آگیا۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، پی ٹی سی ایل کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیر بہترین کام کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …