اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

دو لاکھ نیٹ میٹرنگ صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ

ُپاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے

پاورڈویژن نے جاری اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ سولر پاور پرفکسڈ ٹیکس لگانیکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا،2017 کے بعد اب ایک ایسا مر حلہ آیا ہے کہ اس سولرایزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ، اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے،ہم اس پورے نظام کو سٹڈی کر رہے ہیں ، ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریب کومزید بوجھ سے بچایا جاسکے۔

اعلامیہ پاور ڈویژن میں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو،صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے،

اس کے نتیجے میں تقریبا ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں، 1.90 روپے غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اورامیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں،یہی سلسلہ جاری رہا تو توغریب صارفین کے بلز کم از کم 3.35 روپے فی یونٹ کامزید اضافہ ہو جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …