google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مدیحہ رضوی کا اپنی دوسری شادی کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مدیحہ رضوی کا اپنی دوسری شادی کا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ برس بعد دوسری شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

لیجنڈری اداکارہ راحیلہ المعروف دیبا کی صاحبزادی و اداکارہ مدیحہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے شادی کے اس خاص موقع پر سفید اور پیچ رنگ کے امتزاج کا لہنگا چولی زیب تن کیا، دوسری جانب ان کے دولہے میاں نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سفید کرتہ پاجامہ اور پیچ ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کو انگوٹھی پہناتے اور نکاح نامے پر دستخط کرتے دکھائی دیئے۔

مدیحہ رضوی نے اس موقع پر ہلکے زیورات اور میک اپ کا انتخاب کیا، جو ان کے حسن کو بڑھا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بسم اللہ، ہماری شادی ہمارے اور ہمارے اہل خانہ کے لیے سکون، راحت اور خوشی کا باعث بنے۔ آمین‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے دوسری شادی مصنف جنید علی پرویز سے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے اداکار حسن نعمان سے شادی کے 9 برس بعد نومبر 2022 میں طلاق لے لی تھی، جس کا اعلان انہوں نے بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔ مدیحہ رضوی کی پہلے شوہر سے دو بیٹیاں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …