بدھ , جنوری 28 2026

آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے ریڈیولوجی رپورٹس پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ایک سو چالیس بے سہارا بچے میچ دیکھیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، تمام میچ جیو سپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …