google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لے گی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لے گی

 آئی سی سی کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025کے انتظامات کا جائزہ لے گی، ٹیم کی گزشتہ شب پاکستان آمد شیڈول تھی۔

پاکستان نے آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے، جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے آئی سی سی کی ٹیم کو گذشتہ شب پاکستان پہنچنا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم ایونٹ کی پاکستان میں میزبانی کیلیے پلاننگ کررہے ہیں، اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں بھی میزبانی کیلیے اپنا عزم دہرایا تھا،

آئی سی سی کی ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے، دعا کریں کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہو،بھارتی بورڈ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا تھوڑا جلدی ہوجائے گا، بہر حال اچھے کی امید رکھنا چاہیے،

ایونٹ کی میزبانی کیلیے تیار ہیں، لاہور، کراچی اور پنڈی میں وینیوز کو بہتر بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، مجموعی انفرا اسٹرکچر بھی بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں، کوئٹہ اور پشاور کے اسٹیڈیمز پر کام ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے کراچی آمد گزشتہ رات شیڈول تھی، محسن نقوی نے یہ بھی کہا وزارت داخلہ اور پی سی بی سمیت میرے دونوں شعبوں میں سب اچھا نظر آئے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …