اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

سعودی عرب کی ایران کو جوابی وارننگ

ریاض نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ آئل تنصیبات یا ملک پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران کو پہلی بار براہِ راست وارننگ دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو پیغام دیا ہے کہ ریاض ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم ملک یا اس کی توانائی تنصیبات پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے اب تک ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی فضائی حدود استعمال کی اجازت نہیں دی، لیکن اگر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف خلیجی ممالک نہیں بلکہ خطے میں امریکی مفادات ہیں اور اس نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد سعودی عرب مسلسل سفارتی چینلز کے ذریعے تہران سے رابطے میں ہے اور اپنا پیغام پہنچا رہا ہے۔ تاہم سعودی عرب اور ایران کی جانب سے باضابطہ ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا، جس سے خطے میں صورتحال مزید غیر یقینی ہو رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس سے متعلق پاور پلانٹ کی علامتی تصویر

آئی پی پیز کو 3 ماہ میں 472 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس، عوام کے بلوں سے وصولی

حکومتی دستاویز کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک بھر کے 105 آزاد پاور …