پیر , مارچ 9 2026

رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے جوڑے کو بھرپور پذیرائی دی۔ تاہم شادی کے بعد دونوں کے تعلقات بہتر نہ ہو سکے اور وہ ساتھ نہیں رہ سکے۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کروں گا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ میرا بیٹا کیوان میرے لیے سب سے اہم ہے اور میں ہمیشہ اس سے محبت اور حمایت کرتا رہوں گا، میری تمام دولت بھی میرے بیٹے کے نام ہوگی۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ میں ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتا، اسی لیے یہ رشتہ ختم کر رہا ہوں۔

رجب بٹ نے الزام لگایا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور کئی ایسے پیغامات بھی ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

درخت کٹائی کے باوجود پولن لیول بدستور بلند

اسلام آباد میں پولن کی مقدار بدستور انتہائی بلند ہے کیونکہ پیپر ملبری کے ہزاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے