اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

علی ظفر کی نئی نعت “سوہنا نبی” جاری

پاکستانی گلوکار اور اداکار Ali Zafar نے حضور نبی اکرم ﷺ کی مدح میں نئی نعت “سوہنا نبی” جاری کر دی ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نعت کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیق ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہے جب دنیا پہلے سے زیادہ شور، سختی اور تقسیم کا شکار نظر آتی ہے اور لوگ روشنی، رحمت اور ہمدردی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “سوہنا نبی” محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی محبت اور یاد میں پیش کی گئی ایک عاجزانہ نعت ہے۔ ان کے مطابق نبی کریم ﷺ کی زندگی اور پیغام نے تاریکی میں ڈوبی دنیا کو روشنی دی اور آج بھی آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کو وقار، رحم دلی اور باہمی احترام کے ساتھ جینے کا درس دیتی ہیں۔

علی ظفر نے اسے اپنی جانب سے محبت اور عقیدت کا ایک چھوٹا سا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نعت مخلوقِ خدا میں سب سے خوبصورت ہستی کے حضور خراجِ عقیدت ہے۔

نعت کی آڈیو کی تیاری خود علی ظفر نے کی جبکہ اس کے بول، دھن اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی۔ ریکارڈنگ میں عامر علی نے طبلہ، تیمور علی حیدر نے ڈھولک جبکہ حیدر علی اور استاد تنویر حسین نے دیگر سازوں کے ذریعے حصہ ڈالا۔

اس نعت کی ویڈیو بھی علی ظفر نے خود تیار کی، ہدایت دی اور اس کی تدوین بھی خود انجام دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس سے متعلق پاور پلانٹ کی علامتی تصویر

آئی پی پیز کو 3 ماہ میں 472 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس، عوام کے بلوں سے وصولی

حکومتی دستاویز کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک بھر کے 105 آزاد پاور …