اتوار , دسمبر 21 2025

علی ظفر کی چوتھی اسٹوڈیو البم ’روشنی‘ ریلیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے 15 سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی چوتھی اسٹوڈیو البم ’روشنی‘ ریلیز کر دی ہے۔

یہ البم 12 گانوں پر مشتمل ہے اور علی ظفر کے موسیقی کے سفر میں ایک نیا اور دلچسپ باب کا اضافہ کرتی ہے۔

البم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کو پہلی بار ’روشنی‘ کو مکمل طور پر سننے کا موقع مل گیا ہے۔

اس کے علاوہ البم کا خوبصورت آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا ذاتی آرٹسٹ نوٹ بھی سامنے آیا ہے، جو البم کے پیچھے چھپی جذباتی اور تخلیقی کہانی کی خوبصورت جھلک پیش کرتا ہے۔

بارہ ٹریکس پر مشتمل یہ البم موسیقی کے مختلف اندازوں کا شاندار امتزاج ہے، جس میں روح کو چھو لینے والی بیلڈز، افرو بیٹس سے مزین دھنیں، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس کے گہرے ٹیکسچرز شامل ہیں۔

البم میں السٹیر ایلوِن، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر جیسے فنکاروں کے ساتھ دلچسپ اشتراک بھی موجود ہے، جو مختلف موسیقی کی دنیاؤں کو ایک مربوط اور منفرد ساؤنڈ میں سمو کر پیش کرتے ہیں۔

’روشنی‘ اب تمام بڑے ڈیجیٹل میوزک پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جہاں مداح اسے سن کر علی ظفر کی فنکارانہ ارتقا کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت کا فیلڈنگ کا فیصلہ

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں آج دبئی میں اے سی سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے