پیر , فروری 9 2026

24 گھنٹوں میں فیصلہ کن پیش رفت متوقع

لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جن کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بڑے بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہے، جن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کے ازالے کے لیے ایک فارمولہ تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مابین مختلف تجاویز کا تبادلہ ہوا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں فریقین کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔ بنگلادیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ مجوزہ فارمولے کی حتمی منظوری حاصل کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریفنگ دینے کے لیے وطن واپس چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی طور پر تیار کیے گئے فارمولے پر ابتدائی اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوبارہ رابطہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران اپنی ٹیم کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس پر آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا۔

بعد ازاں پاکستان نے آئی سی سی کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے بنگلادیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، جس نے عالمی کرکٹ حلقوں میں شدید ہلچل مچا دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا پہلا دورہ

سفارتی حساسیت، انسانی حقوق اور بدلتا سعودی منظرنامہ برطانوی شاہی محل کے ایک ذریعے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے