جمعہ , جنوری 30 2026

صنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں کمی کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صنعتوں کے بجلی بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کی کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے اسے حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں صنعتوں پر عائد کراس سبسڈی کا بوجھ اب صفر ہو چکا ہے۔

وزیر نے اپنے پیغام میں تفصیل بتائی کہ حکومت کے ابتدائی دنوں میں صنعتوں پر یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تک پہنچا ہوا تھا، جو اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کمی کے نتیجے میں ویلنگ چارجز میں بھی 4 روپے 4 پیسے کی کمی ہو گی، جو کراس سبسڈی کی مد میں ادا کیے جاتے تھے۔ نتیجتاً صنعتوں کے لیے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ (تقریباً 32-33 روپے فی یونٹ کے قریب) دستیاب ہو گی، جو برآمدات اور صنعتی پیداوار کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

اویس لغاری نے اس اقدام کو معاشی بحالی کا اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ صنعتوں کی مسابقت بڑھانے، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کا نتیجہ ہے کہ صنعتوں پر بوجھ کم ہو رہا ہے، جو ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت بجلی کے شعبے میں سرپلس اور کم لاگت کی بجلی کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔

گزشتہ ماہوں میں بھی بجلی کی اوسط قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، اور اب صنعتوں کو مزید ریلیف ملنے سے کاروباری برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وزیر توانائی نے اپنے پیغام میں شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ “الحمدللہ” یہ بوجھ ختم ہو گیا ہے، اور حکومت عوام اور صنعت دونوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سلطان اورحان کا تیمور تاش کو دوٹوک پیغام

ترک تاریخی ڈرامہ سیریز کورولوش اورحان کے تازہ ایپی سوڈز میں سلطان اورحان غازی ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے