منگل , جنوری 27 2026

بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ پاکستان ہمیشہ سے کھڑا رہا ہے اور رہے گا۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے بنگلادیش کی حمایت کی، ان کے تحفظات کو جائز قرار دیا اور آئی سی سی میں ان کی آواز بلند کی۔ اگر بنگلادیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو رہا ہے تو یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن پاکستان بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے ووٹنگ میں بھی ان کی حمایت کی تھی۔

“انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جیت کر بنگلادیش کے لیے جیتے گی۔ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے بنگلادیش کو بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار پر باہر کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے۔

بنگلادیش نے سکیورٹی اور دیگر خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا، جس پر پاکستان نے بھی مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

محسن نقوی کے اس موقف کے بعد پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا پاکستان بھی ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر سکتا ہے یا نہیں، تاہم چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

یہ صورتحال کرکٹ کی عالمی سطح پر سیاسی کشمکش کو بھی اجاگر کر رہی ہے، جہاں بنگلادیش اور پاکستان دونوں نے بھارت میں میزبانی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے