منگل , جنوری 27 2026

امریکی صدرکا ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش اور ایران پر ممکنہ حملے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرمپ نے نیٹو کے دباؤ میں آ کر گرین لینڈ پر طاقت استعمال نہ کرنے کا عہد بھی کیا ہے

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ گرین لینڈ اور آرکٹک خطے کے مستقبل کے حوالے سے “مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک” طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں یکم فروری سے نافذ ہونے والے یورپی ممالک پر مجوزہ ٹیرف (درآمدی ٹیکس) منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ یہ فیصلہ نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ڈیووس میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ گرین لینڈ پر طاقت کا استعمال نہیں کرے گا، البتہ اسے قومی سلامتی اور “گولڈن ڈوم” دفاعی نظام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ نیٹو کے پاس صرف دو آپشن ہیں: “ہاں” یا “نہیں”۔ اگر “ہاں” کیا تو خوشی ہوگی، ورنہ امریکہ یاد رکھے گا اور وہ گرین لینڈ پر اپنا دفاعی نظام قائم کرے گا۔

نیٹو اتحادیوں کے شدید دباؤ اور بات چیت کے بعد اب ٹرمپ نے اپنے موقف میں نرمی برتی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر دنیا بھر میں امن کے قیام کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے پاکستان بھارت جنگ سمیت آٹھ جنگیں روک دی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان کے “بورڈ آف پیس” (امن بورڈ) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ تاہم کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیوٹن اس تجویز پر ابھی غور کر رہے ہیں اور تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔

یہ بورڈ غزہ میں جنگ بندی اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ پیش رفت ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم موڑ کو ظاہر کرتی ہے، جہاں ابتدائی سخت گیر بیانات کے بعد مذاکرات اور سمجھوتے کی طرف رخ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے