منگل , جنوری 27 2026

5 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور ڈالرز ضبط

ایف بی آر کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر ٹرمینل پر دو الگ الگ واقعات میں سونے کی اینٹوں اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 تولہ (10 ایس ٹی بی سونے کی اینٹیں/بسکٹ) اور 11,900 امریکی ڈالر برآمد اور ضبط کیے گئے۔ دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے (موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق جہاں ایک تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 82 ہزار روپے ہے)۔پہلے کیس میں دبئی جانے والے ایک مسافر کو فلائٹ نمبر FZ-330 پر روانگی کے وقت روکا گیا۔

بیگیج اسکیننگ میں شبہ ہونے پر مشترکہ جانچ کے دوران مسافر کے سامان سے تین 10 تولہ کی سونے کی اینٹیں (کل 30 تولہ) برآمد ہوئیں جو موبائل فونز کے اندر بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ مسافر کے بٹوے سے 4,900 امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے جو کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹر پر ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔ اس کیس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔

دوسرے کیس میں استنبول جانے والے مسافر کو فلائٹ نمبر TK-709 پر روکا گیا۔ سامان کی اسکیننگ میں شبہ کے بعد جوائنٹ ایگزامینیشن میں سات 10 تولہ کی سونے کی اینٹیں (کل 70 تولہ) برآمد ہوئیں۔ جسمانی تلاشی کے دوران 7,000 امریکی ڈالر بھی انڈکلیرڈ حالت میں ملے۔ اس کیس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

دونوں مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی گئی ہے۔یہ کارروائیاں ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور قومی خزانے کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے