ہفتہ , دسمبر 13 2025

16 دسمبر سے پیٹرول 11 روپے تک سستا ہونے کا امکان

حکومتِ 16 دسمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 8 سے 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

متوقع نئی قیمتیں (فی لیٹر)

  • پیٹرول: تقریباً 11 روپے 36 پیسے تک کمی
  • ہائی سپیڈ ڈیزل: 11 روپے 85 پیسے کمی
  • مٹی کا تیل: 11 روپے 70 پیسے کمی
  • لائٹ ڈیزل آئل: 10 روپے 01 پیسہ کمی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن 15 دسمبر کی شام یا 16 دسمبر کی صبح نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔

ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنے روپے ٹیکس؟نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق موجودہ قیمتوں میں شامل ٹیکسز کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • پیٹرول پر ٹیکسز: 96 روپے 28 پیسے فی لیٹر (کل قیمت کا 37 فیصد)
  • ڈیزل پر ٹیکسز: 94 روپے 92 پیسے فی لیٹر (کل قیمت کا 34 فیصد)

یہ ٹیکسز پیٹرولیم لیوی، کلائیمیٹ لیوی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھائے جانے پر 16 دسمبر سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلرز مارجن میں معمولی اضافے پر غور جاری ہے۔

عوام کو توقع ہے کہ عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد یہ ریلیف براہِ راست ان کی جیب پر مثبت اثر ڈالے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرو لیگ ہاکی: ہالینڈ کی پاکستان کو 7-3 سے شکست

ارجنٹینا کے شہر سانتیاگو ڈیل ایسٹیرو میں جاری ایف آئی ایچ پرو لیگ کے تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے