ہفتہ , دسمبر 13 2025

پرو لیگ ہاکی: ہالینڈ کی پاکستان کو 7-3 سے شکست

ارجنٹینا کے شہر سانتیاگو ڈیل ایسٹیرو میں جاری ایف آئی ایچ پرو لیگ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-3 سے ہرا دیا۔

پاکستان کی طرف سے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے میچ میں گولز صرف پینلٹی کارنرز سے ہی ہوئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد سفیان خان نے 39ویں اور 59ویں منٹ میں دو شاندار فلِک گول کیے جبکہ 55ویں منٹ میں کپتان رانا وحید اشرف نے بھی پینلٹی کارنر پر گول کر کے سکور 6-3 کیا۔

دوسری طرف ہالینڈ نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھیری برنک مین، گیوس وان اس اور تھیجس روگمنس نے دو دو جبکہ ٹیمو بوس اور جوریٹ ہال نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

یاد رہے کہ اسی دورے پر کھیلے گئے پہلے دونوں میچز میں بھی ہالینڈ نے پاکستان کو 5-2 اور ارجنٹینا نے 3-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستان اب اپنا چوتھا اور آخری میچ 15 دسمبر کو میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، دوسرے میچ میں 3-2 سے شکست

ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ (Pro Hockey League) میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ڈیبیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے