جمعہ , دسمبر 12 2025

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، دوسرے میچ میں 3-2 سے شکست

ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ (Pro Hockey League) میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ڈیبیو مایوس کن رہا۔

دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔

پہلے مرحلے کے اس اہم میچ میں پاکستان نے بہادری سے مقابلہ کیا اور 36ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برابری دلائی۔

دوسری جانب 45ویں منٹ میں رانا ولید نے بھی گول کرکے پاکستان کو 2-2 کی برابر صورتحال میں لے آئے، لیکن آخری لمحات میں ارجنٹینا نے اپنی تجربہ کاری کا بھرپور استعمال کیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

واضح رہے کہ لیگ کے افتتاحی میچ میں بھی پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس طرح پاکستان کی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں اپنا آغاز دو شکستوں کے ساتھ کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب آئندہ میچوں میں بحالی کی کوشش کرے گی تاکہ اس نئی لیگ میں اچھا تاثر چھوڑ سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے