بدھ , جنوری 28 2026

عماد بٹ کی قیادت میں پاکستان ٹیم ارجنٹائن روانہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ قومی اسکواڈ کا سارا فوکس آئندہ ہونے والی پرو ہاکی لیگ پر ہے، ٹیم کی تیاری بہتر ہے اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور محنت کی گئی ہے۔

ارجنٹائن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے ایونٹس کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ہر کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا مقصد پرو لیگ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے، اسی ہدف کو سامنے رکھ کر تیاری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں آج رات پرو لیگ میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ ہوگئی، جہاں قومی ٹیم یورپ اور جنوبی امریکا کی مضبوط ٹیموں کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

لیگ میں پاکستان ٹیم 10 دسمبر کو ہالینڈ، 12 دسمبر کو ارجنٹائن اور 15 دسمبر کو ایک بار پھر ارجنٹائن کے خلاف میچ کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …