
ملک میں مہنگائی کا سلسلہ مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3.90 فیصد تک کم ہو کر آ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی جبکہ 293 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
قیمتوں میں کمی آنے والی اہم اشیاء
- ٹماٹر: 16.18 فیصد سستے
- پیاز: 4.08 فیصد سستے
- آلو: 1.71 فیصد سستے
- چینی: 4.91 فیصد سستے
- کیلے: 1.01 فیصد سستے
- دال چنا: 0.36 فیصد سستے
- دال مسور: 0.10 فیصد سستے
- گڑ اور ایل پی جی: 0.08 فیصد سستے
قیمتوں میں اضافہ ہونے والی اہم اشیاء
- چکن: 6.019 فیصد مہنگا
- آٹا: 2.88 فیصد مہنگا
- کوکنگ آئل: 0.72 فیصد مہنگا
- ویجیٹیبل گھی: 0.70 فیصد مہنگا
- انڈے: 0.93 فیصد مہنگے
- چائے کی پتی: 0.56 فیصد مہنگی
- خشک پاوڈر دودھ: 0.39 فیصد مہنگا
- دال مونگ: 0.37 فیصد مہنگی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، پیاز اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عام آدمی کو خاصی راحت ملی ہے، تاہم چکن اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ خدشات کا باعث ہے۔
مسلسل دو ہفتوں میں مہنگائی میں کمی سے معاشی استحکام کے مثبت اشارے ملے ہیں۔
UrduLead UrduLead