بدھ , جنوری 28 2026

مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمے کے مطابق 13 سے 15 دسمبر تک مغربی ہواؤں کے ایک سلسلے کے اثر سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں 13 سے 15 دسمبر کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری متوقع ہے۔

14 اور 15 دسمبر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور مری میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی جس سے مرئیت میں کمی اور ٹریفک کی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید برآں 19 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد مزید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلیوں سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …