ہفتہ , دسمبر 6 2025
بریکنگ نیوز

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کی بھی توقع ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں منفی 7، زیارت میں منفی 6 اور گوپس میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح گلگت اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری، جبکہ چترال، دیر اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرد موسم اور دھند کے باعث سفر میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی نامزدگیاں جاری، تقریب 11 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

پاکستان کے مقبول ترین اور باوقار لکس اسٹائل ایوارڈز کی چوبیسویں سالانہ تقریب کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے