جمعہ , دسمبر 5 2025

روزانہ دو کپ مالٹے کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید، نئی تحقیق

ماہرینِ صحت کے مطابق روزانہ دو کپ مالٹے کا جوس پینے سے جسم میں نمایاں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔ تازہ تحقیق میں سائنس دانوں نے ثابت کیا ہے کہ مالٹے کے جوس کے باقاعدہ استعمال سے مدافعتی نظام اور قلبی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ساؤ پالو، نارتھ کیرولینا اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے ماہرین نے حالیہ تحقیق میں شرکاء کے مدافعتی خلیوں میں 1700 سے زائد جینز میں تبدیلیاں نوٹ کیں، جن کا تعلق بلڈ پریشر، لپڈ لیول اور سوزش سے تھا۔ یہ تمام عوامل دل اور شریانوں کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق مالٹے کے جوس، بیر، چائے اور کوکو میں موجود فلاوونائڈز سوزش کم کرنے اور خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ سائنس دانوں نے واضح کیا کہ ان مثبت اثرات کی شدت ہر فرد کے وزن اور جسمانی ساخت کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔

متعدد سائنسی مطالعات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالٹے کے جوس کا روزانہ استعمال مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں بلڈ شوگر اور لپڈ لیول کو متوازن رکھتا ہے، سوزش کم کرتا ہے، فائدہ مند آنتوں کے بیکٹیریا کو تقویت دیتا ہے اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مالٹے کا قدرتی جوس ایک آسان اور صحت بخش انتخاب ہے، جو دل کی صحت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

نوٹ:  یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی حتمی مرحلے میں داخل، کل انٹرویوز

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے سب سے بڑے ادارے — ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے