
ملک بھر میں شدید دھند اور گھنے سموگ کے باعث حدِ نگاہ صفر ہونے پر موٹروے پولیس نے کئی اہم شاہراہوں کو فوری بند کر دیا ہے۔
بند کی جانے والی موٹروویز سیکشنز
- M-1: رشکئی سے پشاور تک مکمل بند
- M-2: ہرن مینار سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بند
- M-3: فیض پور سے رجانہ تک بند
- M-5: ملتان سے ظاہر پیر اور روہڑی سے رحیم یار خان تک بند
- لاہور-سیالکوٹ موٹروے: مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کرنے اور گاڑی چلاتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
فضائی آلودگی خطرناک حد پردوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں سموگ نے صحت کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق:
- فیصل آباد: 574 AQI → ملک کا آلودہ ترین شہر
- لاہور: 310 AQI → دنیا میں دوسرے نمبر پر
- گوجرانوالہ: 322 AQI
- حافظ آباد: 380 AQI
- مظفرگڑھ: 372 AQI
محکمہ ماحولیات پنجاب نے شہریوں کو ماسک پہننے، گھروں میں رہنے اور باہر نکلتے وقت خاص احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔حکومتی سطح پر سموگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔’
UrduLead UrduLead