
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گھنا سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، مری اور گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سرد موسم برقرار رہے گا۔
دوسری جانب لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹکی، لاڑکانہ، موہنجو دڑو، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت متعدد شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید سردی اور دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر سڑکوں پر سفر کرتے وقت احتیاط برتیں۔
UrduLead UrduLead