منگل , جنوری 27 2026

بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کا آپشن بھی زیر بحث

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احتجاجی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر دستبرداری یا صرف بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ شامل ہے۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر ٹورنامنٹ میں شرکت کی جاتی ہے تو بھی تمام آپشنز کھلے رکھے جائیں گے۔ خاص طور پر 15 فروری 2026 کو کولمبو میں پاکستان بمقابلہ بھارت کا میچ بائیکاٹ کرنے کا امکان زیر بحث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میچ سے دستبرداری پر پاکستان کو صرف 2 پوائنٹس کا نقصان ہوگا، لیکن آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ یہ ہائی پروفائل میچ براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کے لیے انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اہم مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہونے یا نہ ہونے پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

پی سی بی نے اس معاملے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ مشاورتی عمل جاری ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا، عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ یہ صورتحال بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پیدا ہوئی ہے، جسے پی سی بی نے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کیا ہے، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پی سی بی کا فیصلہ نہ صرف پاکستانی کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ کیلنڈر اور بھارت-پاکستان تنازعات پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ حتمی اعلان آج کی ملاقات کے بعد متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے