خاتون شہری کا چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل، شوہر پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ

پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی راولپنڈی کے افسران اور اہلکاروں نے قبضہ گروپ اور سیاسی لوگوں کی مبینہ ملی بھگت سے مکان کی ملکیت اور سرکاری کاغذات میں ہیرپھیر کر کے ایک خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
خاتون اور اس کے خاوند کےخلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دے کر ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ تھانہ پیرودھائی راولپنڈی میں ایک جھوٹا مقدمہ درج کر کے خاتون کے خاوند کو جیل بھی بھجوا دیا گیا،
چیف جسٹس پنجاب، اور وزیر اعلیٰ پنجاب کرپٹ افسران اور قبضہ گروپ کے بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کریں،
تفصیلات کے مطابق میمونہ ملک زوجہ سرفراز ملک نے (خبریں) کو بتایا کہ اس نے مکان نمبر 3-A سیکٹر 4بی خیابان سرسید ، میں قانون طور پر دسمبر 2024 میں قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی راولپنڈی کی سوسائٹی نے یہ گھر میرے نام ٹرانسفر کیا۔
میمونہ ملک نے مزید بتایا کہ رابعہ ملک ، ملک عبدالرزاق اور دیگر نے سیاسی پشت پناہی اور مقامی غنڈوں اور پولیس کی مدد سے نہ صرف اس مکان پرناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلکہ دیگر غیر قانونی کاروائیوں کے تحت انہیں ذہنی اور مالی پریشانی میں بھی مبتلا کررکھا ہے تاکہ مجھے اور میرے فیملی ممبران کو پریشرائز کرکے کروڑوں روپے کی ملکیتی جائیداد کو ہتھیا سکیں،
میمونہ نے کہا کہ میر ے خاوند جوکہ ایک قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں، ان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر ان جیل بھجوا دیا،میرے خاوند سرفراز ملک کو تھانہ پیرودھائی میں بند کروا تشدد کروانے کے ساتھ ساتھ میرے ملکیتی مکان کو ٹرانسفرکرنے پر بھی ناجائز دبائو ڈالا جاتا رہا، اور یہ سب کام پیرودھائی پولیس کے ساتھ ملکر ملک عبدالرزاق نے اپنی نگرانی میں کروایا ، جب میرے خاوند جیل میں تھے تو مجھ پر بھی ملکیتی مکان کو ٹرانسفر کرنے پر دبائو ڈالاجاتا رہا ،
ایک خاتون ہونے کے ناطے ملک عبدالرزاق اور دیگر نے گزشتہ 6 ماہ سے مجھے ذہنی اذیت میں رکھا ہوا ہے اور مسلسل دبائو ڈال رہے ہیں کہ میرے ملکیتی مکان کو ناجائز طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ اتھارٹی (پی ایچ اے ٹی اے ) کے مقامی افسران اور ملک عبدالرزاق کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر کروڑ وں روپے کی جائیداد کے سٹیٹس میں بھی ردوبدل کی ہے اور اتھارٹی نے یہ ردوبدل میرے علم میں لائے بغیر کی ہے ۔
میں میمونہ ملک پنجاب حکومت میں خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے گزارش کرتی ہوں کی مجھے پی ایچ اے ٹی اے (PHATA) راولپنڈی میں ٹائوٹ اور قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ سے نجات دلائی جائے ۔اور انصاف فراہم کیا جائے۔