بدھ , جنوری 28 2026

نجی اسکول ٹیچر کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

سرگودھا کے نواحی علاقے مڈھ رانجھا میں ٹیچر کے تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، پولیس نے چودہ گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا کے علاقے میں نجی اسکول کے ٹیچر سمیع اللہ نے سبق یاد نہ کرنے پر نویں جماعت کے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اُس کی ٹانگ کی ہڈی دو جگہ سے اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

بچے کو اہل خانہ تشویشناک حالت میں بدر رانجھا کے سرکاری اسپتال لے کر پہنچے جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کیا اور 14 گھنٹے کے اندر ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفیش میں بچے پر تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور کے جوہر ٹاؤن سے KIPS کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی …