google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آصف زرداری: حلف برداری آج ہوگی - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

آصف زرداری: حلف برداری آج ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت کے ساتھ دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے اور حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے  لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی، قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے، صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ رہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …