تحریک انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے انتخاب کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے مبینہ چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ،
پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق ترجمان نے کہاکہ چوری شدہ مینڈیٹ پر جعلی حلف اٹھانے والے ارکان کے ووٹ کی بنیاد پر ریاست کے سربراہ کا انتخاب سراسر غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے،
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام مخصوص نشستوں پر منتخب ارکین کیساتھ الیکٹورل کالج مکمل ہوئے بغیر صدارتی انتخاب کا انعقاد پاکستان کے آئین کے منافی اور غیرقانونی ہے،
عوام کے مینڈیٹ کے بعد عدالتی حکم کو پیروں تلے روند کر مسترد شدہ افراد کو قومی و پنجاب اسمبلی کا رکن بنانا عدلیہ کی خودمختاری پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،
پاکستانی قوم اپنی مرضی اور فیصلے کے خلاف کرپٹ ترین افراد کو ملک کے صدرووزیر اعظم کی حیثیت سے کبھی قبول نہیں کرے گی۔