google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہباز کے مشورے مکمل ،کابینہ کو حتمی شکل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شہباز کے مشورے مکمل ،کابینہ کو حتمی شکل

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کر لئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی۔

ایک تجویز یہ ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی بھی حلف برداری آج ہی کر لی جا ئے ۔

دوسری تجویز یہ ہے کہ کابینہ کی حلف برداری پیر کو کی جا ئے ۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق اب تک کابینہ کیلئے جن ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ان میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ،اورطارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کئے جائیں گے۔ اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں مزید وزراء لئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کو منا نے کی کوششیں اب بھی جا ری ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …