google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کو شکست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کو شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو آخری گیند پر شکست دے دی، اس طرح کراچی کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 178 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کنگز کے شعیب ملک نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلوادی۔ 

شعیب ملک 27 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ جیمز وینس نے 42 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے 36، عرفان خان نے 35 اور کپتان شان مسعود نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے طیب عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے 24 اور سکندر رضا نے 22 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بلیسنگ موزارابانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پلے آف مرحلے تک رسائی کی امید برقرار رکھنے کےلیے کراچی کنگز کو اس میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔ 

ایونٹ کے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …