ہفتہ , مارچ 14 2026

نادرا ملازمین کے ذریعہ افغان ویزا دھندا

وزارت داخلہ میں تعینات نادراکے کنٹریکٹ ملازمین افغان ویزوں کے دھندے میں ملوث ہیں

حاصل ہونے والی بلیک منی اسٹاف سے لے کر افسران بالا تک تقسیم کی جاتی ہے اور ایک سابقہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ کو بھی اسی کرپشن کی وجہ سے وزارت داخلہ سے ہٹایا گیا تھا

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کا ویزا سیکشن افسران بالا اور اسٹاف کے لئے سونے کی کان بن چکا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق وزارت داخلہ میں پچھلے سات آٹھ سالوں سے اٹیچمنٹ پر آئے نادرا کے دودرجن سے زائد کنٹریکٹ ملازمین شامل ہیں اس ویزا دھندے کے روح رواں ہیں ۔

مذکورہ نادرا ملازم پورا ویزا سیکشن چلا رہا ہے، موصوف کا فرنٹ مین اس کا بھانجا ہے، اور اس کے اکائونٹ میں پچھلے 5 سال کے دوران کروڑوں روپے جمع کروائے گئے اور یہ تمام رقم ویزا کے کاروبار سے منسلک بدنام زمانہ ایجنٹس نے جمع کروائی ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ تمام نادرا ملازمین وزارت میں مختلف گریڈز میں کنٹریکٹ ملازمین ہیں ، وزارت داخلہ کے ویزا سیکشن کے افسران جن میں مذکورہ سیکشن افسرجبکہ ایک اور ڈپٹی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ ریلوے گروپ کا ایک اور افسر بھی اس و یز کے اس غیرقانونی دھندے کی سرپرستی حاصل ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

Mar 11: ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں تیزی، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی …