اتوار , مئی 3 2026

پاکستان کی مینز انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں مسلسل دوسری فتح

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے مینز انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

قومی انڈر 18 ٹیم نے ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو شکست دی۔

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے میچ صفر کے مقابلے میں 9 گول سے اپنے نام کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو پہلے میچ میں ہرایا تھا۔

گرین شرٹس کی انڈر 18 ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 8 جولائی کو بنگلہ دیش کی خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ایونٹ میں چوتھا میچ 9 جولائی کو میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔مینز انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ 2025 چین کے شہر دازو میں کھیلا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فائنل آج لاہور میں، اختتامی تقریب بھی متوقع

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں …